تحرےک انصاف اوورسےز کا محبوب اسلم سے اظہار لا تعلقی ،مسلم لےگ ن کا نمائندہ قراردیدیا

تحرےک انصاف اوورسےز کا محبوب اسلم سے اظہار لا تعلقی ،مسلم لےگ ن کا نمائندہ ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) تحرےک انصاف اوورسےز کے رہنماﺅں نے تحریک انصاف ٹیک فورس کے رہنماءمحبوب اسلم سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے انہےں مسلم لےگ ن کا نمائندہ قرار دےا ہے اور انکشاف کےا ہے کہ محبوب اسلم پر کرپشن کے سنگےن الزامات ہےں،،گزشتہ روز لاہور پرےس کلب مےں پرےس کانفرنس کرتے ہوئے تحرےک انصاف ڈنمارک کے رہنما مےاں طارق جاوےد،جنرل سےکرٹری عدنان ورک،تحرےک انصاف اٹلی کے رہنما ندےم ےوسف اور تحرےک انصاف فرانس کے سےنئر نائب صدر اشفاق چوہدری نے کہاکہ بےرون ملک کارکنوں کی طرف سے پارٹی کو بجھوائی گئی رقم کا آڈٹ کراےاگےا لےکن محبوب اسلم اپنے نامزد کردہ پانچ افراد سے ےہ آڈٹ کرانا چاہتے ہےں ،مےاں طارق جاوےد نے کہاکہ جب محبوب اسلم نے بےرون ملک سے بجھوائی گئی رقم کے حوالے سے عمران خان سے ملاقات کے لئے وقت مانگا تو عمران خان نے فور ی طورپر ان سے ملاقات کے لئے آمادگی ظاہر کی لےکن محبوب اسلم نے اس ملاقات کے لئے کئی شرائط عائد کےں اور ہم سے بھی کئی بار جھوٹ بولا اس ملاقات مےں محبوب اسلم بہت بدتمےزی سے عمران خان سے پےش آئے جب ےہ بد تمےزی بہت بڑھ گئی تو عمران خان نے کہاکہ محبوب اسلم آپ کسی اور اےجنڈے پر ہےں ،اس پر محبوب اسلم نے تحرےک انصاف کے پانچ عہدےداروں کی معطلی کا مطالبہ کردےا ، عمران خان نے محبوب اسلم کا ہر گز گربےان نہےں پکڑا۔

اوورسیز

مزید :

صفحہ آخر -