مذاکرات کی ناکامی کے بیانات قبل ازوقت ہیں ،کامران مائیکل

مذاکرات کی ناکامی کے بیانات قبل ازوقت ہیں ،کامران مائیکل

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کے بیانات قبل ازوقت ہیں،میڈیا ان عناصر کی باتوں کو اہمیت دے اورنہ عوام ان پرکان دھریں۔مذاکرات مثبت اندازمیں جاری اورکامیابی کے امکانات روشن ہیںلہٰذاءمایوس ہونیوالی کوئی بات نہیں ۔ہمارے ہاںجس کسی کوسیاست کی ابجدتک نہیں آتی وہ بھی سیاسی تجزیہ نگاربنا بیٹھا ہے۔سیاسی پنڈت مذاکرات کے سلسلہ میںحکومت کے طریقہ کار سے اختلاف کرسکتے ہیںمگر منتخب قیادت کی کمٹمنٹ اورنیت کی صداقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت کسی بھی قومی معاملے میں آئین سے تجاوزکرنے کاتصور بھی نہیں کرسکتی ۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ مذاکرات کونتیجہ خیزہونے کیلئے بھرپوروقت اورضروری ماحول دیا جائے۔نتائج کے سلسلہ میں عجلت مناسب نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میںافواہوں کابازارگرم کرنیوالے شرپسند عناصر کی سرگرمیوں پرکڑی نگاہ رکھناہوگی۔امن وامان ہرمہذب انسان کاارمان ہے،کشت وخون سے کسی کوکچھ حاصل نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف پاکستان میں امن واستحکام کیلئے کوشاں ہیں۔قیام امن کیلئے ہونیوالے مذاکرات میں رخنہ اندازی کرنیوالے عناصر کوتاریخ ہرگز معاف نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کامورال بلندکرنے کی بجائے انہیں مایوس کرنیوالے عناصر معاشرے کابوجھ ہیں ۔عوام نے روزگار، امن اور انصاف کے سلسلہ میں وفاقی حکومت سے جوامیدیں وابستہ کی ہیں وہ ضرورپوری ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف بدامنی اوربدعنوانی کاسدباب کرنے کے ساتھ ساتھ قومی بحرانوں پرقابوپانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -