طا لبان سے مذاکرات آئین اورقانو ن کے دائرہ کار میں ہونگے ،گورنر پنجاب

طا لبان سے مذاکرات آئین اورقانو ن کے دائرہ کار میں ہونگے ،گورنر پنجاب

  

لاہور ( وقائع نگار )گورنر پنجا ب چوہدری غلا سر ور نے کہاہے کہ پاکستان کی بزنس کمیو نٹی ملک میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال ، بجلی و گیس بحران اورتجارت کے حوالہ سے در پیش حالات کے باو جو د جس طر ح معیشت کو مستحکم اور انڈسٹر ی کو چلا رہے ہیں اس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی ۔جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔دہشت گر د حکو مت کی جانب سے مذاکرات کرنے پر حکو مت کی کمزوری مت سمجھیں ۔بلکہ طا لبان کے ساتھ جو بھی مذاکرات ہو نگے وہ پاکستان کے قانو ن اورآئین کے دائرہ کار میں رہ کر کیے جائیں گے ۔ان خیا لات کا اظہار انھو ں نے گزشتہ روز فیڈریشن آ ف چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے اچیو منٹ ایوارڈ 2014کی تقریب سے گورنر ہاﺅ س میں کیا ۔ اس مو قع پر نمایاں کارکر دگی پر صنعتکاروں اور تاجروں میں گو لڈ میڈلز اور تعر یفی اسنا د تقسیم کی گئیں۔ اچیو منٹ ایو ارڈ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے فیڈریشن آ ف چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری پنجاب کے زونل چیئر مین اظہر سعید بٹ نے صنعتکاروں اور تاجر برادری کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان بزنس کمیو نٹی نے جن حالات میں معیشت کو سمبھالا دیا ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی کیو نکہ بزنس کمیو نٹی کی جدو جہد نے کلید ی کردار ادا کیا ہے ۔گورنر پنجا ب چوہدری غلام سرور نے کہا کہ تاجر برادری ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو توانائی کے بحران اور انتہا پسندی جیسے مسائل کے باوجود ملک میں صنعت کا پہیہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی کوششوں کے نتیجے میں آج ملک کی معیشت میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ملک سے توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے ذاتی طور پر کوششیں کررہے ہیں تاکہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں زیادہ سے زیادہ مراعات حاصل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات کے لئے جی ایس پی پلس سٹیس کا حصول ایک اہم سنگ میل ہے جس سے ملک کی معیشت پر دورست نتائج مرتب ہوں گے۔ انھو ں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں کر پشن کا نا سور اداروں کو تباہ حال بنا رہا ہے ۔ چور لٹیروں کو نہ قانو ن کا خوف ہے اور نہ ہی حکمرانو ں کاجو ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ انھو ں نے کہا کہ بزنس کمیو نٹی معیشت کو مستحکم بنا نے میں حکو مت کا ساتھ دے ۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -