نیو یارک: صحافی،ا دیب ڈاکٹر واحد بخش بھٹی انتقال کرگئے

نیو یارک: صحافی،ا دیب ڈاکٹر واحد بخش بھٹی انتقال کرگئے

  

نیو یارک )ارشد چودھری(نیویارک کی پاکستانی ا مریکن کمیونٹی کی مقامی شخصیت ، صحافی،ا دیب یونین رہنما ڈاکٹر واحد بخش بھٹی گذشتہ دنوں انتقال کرگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ و ہ نیو جرسی سے بذریعہ بس اپنے گھر راکلینڈ نیو یارک جا رہے تھے کہ اپنے گھر کے نزدیک بس سے اترتے ہی سڑک پر پڑی برف پر ان کا پاﺅں پھسل گیا اور وہ سر کے بل گر گئے۔انہیں فوری طور پر ایمولینس کے ذریعے نزدیکی ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبرنہ ہو سکے۔ پاکستان امریکن صحافیوں ،دانشوروں، ارشد چودھری،ندیم منظور سلہری، طاہر محمود چودھری، محسن ظہیر،حماد خان، جہانگیر خٹک، سلیم ا حمد ملک، جمال بلوچ، سلیم صدیقی ، کوثر جاوید، ظفر قر یشی، سرور چودھری، اعجاز فرخ اور دیگر پاکستانی و امریکی صحافیوں نے تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -