لاہور ( اسد اقبال )سارک چیمبر آ ف کامر س اینڈ اڈیوٹی فری برآمدات کا پیکیج معاشی استحکام کا باعث بنے گا،افتخار علی

لاہور ( اسد اقبال )سارک چیمبر آ ف کامر س اینڈ اڈیوٹی فری برآمدات کا پیکیج ...

  

نڈسٹر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں میں ڈیوٹی فری برآمدات کا 10سالہ پیکیج ملک میں معاشی استحکام اور روزگار کی فراہمی کا باعث بنے گا۔اس پیکیج سے برآمدات میں ایک بلین ڈالر اضافہ کے ساتھ ساتھ روزگار کے ایک لاکھ مزید مواقع بھی میسر آئیں گے۔ جس کا سہرا وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شر یف اور گورنر پنجا ب چوہدری غلام سر ور کے سر ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار انھو ں نے گزشتہ روز نمائند ہ پاکستان سے گورنر ہاﺅ س میں خصو صی انٹر ویو کے دورا ن کیا ۔افتخار اے ملک نے کہا کہ جی ایس پی پلس سے پاکستان سے یورپ برآمد کی جانےوالی برآمدات میں اب 91% مصنوعات کو زیر و ٹیرف کر دیا گیا اور ایشیائی ممالک میں جی ایس پی پلس کے حوالے سے ماسوائے بنگلہ دیش کے ہمارا کوئی مد مقابل نہ ہے۔ انہوں نے برآمدکنندگان کو تجویز دی کہ مصنوعات کی کوالٹی کو برقرار رکھتے ہوئے سپلائی چین اور بروقت ڈیلیوری کے عوامل کو لازمی مد نظر رکھیں تا کہ خریداروں کا پاکستانی مصنوعات اور برآمدکنندگان پر اعتماد مزید بحال ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیکیج سے پاکستان کی یورپی منڈیوں میں مقابلاتی سکت بڑھے گی اور ہم 6274 مصنوعات کی ڈیوٹی فری برآمد کر سکیں گے ۔افتخار علی ملک نے جی ایس پی پلس کی صورت میں بے مثال کامیابی پر وزارت تجارت اور حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس تاریخی رعائتی پیکیج سے بھر پور استفادہ کیلئے پیداواری اور برآمدی شعبے کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ حکومتی ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے صنعتی برادری پر زور دیا کہ جی ایس پی پلس سے بھر پور استفادہ حاصل کرنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ۔ تاکہ ملک کے لیے کثیر زرمبادلہ کماتے ہو ئے ملکی معیشت کو مظبو ط بنا یا جا سکے ۔

افتخار علی

مزید :

صفحہ آخر -