محکمہ سوئی گیس اور واپڈانادہند گان کے کیس نیب کو بھجوائیں،ایف آئی اے

محکمہ سوئی گیس اور واپڈانادہند گان کے کیس نیب کو بھجوائیں،ایف آئی اے

  

لاہور( زاہد علی خان) ایف آئی اے نے سوئی گیس ،واپڈا حکام سے کہا ہے کہ لاکھوں روپے تک کے نادہندہ افراد کے کیس نیب کو بھجوائے جائیں اور وزیرِ داخلہ سے تحریری طور پر اجازت لی جائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک جن بڑے بڑے گیس اور بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں ،اُن کی ایک فہرست ایف آئی اے کو دی جائے ۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی ایسے اہم کیسوں کو نیب کے حوالے کرنے کا کام شروع کیا گیا تھا تاہم بعض وجوع کی بنا پر ایسے عارضی طور پر روک دیا گیا۔ تاہم وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ لاکھوں روپے کے نادہندگان کے خلاف نیب کارروائی کرے گا اور مخصوص کیسوں کی فہرست تیار کرکے نیب کو بھجوائی جائے ، ان کی ریکوری نیب اور ایف آئی اے کی ذمے داری ہو گی۔ اس حوالے سے ایف آئی اے نے تصدیق کردی ہے ۔، بتایا گیا ہے کہ دو لاکھ سے پانچ لاکھ تک کی نادہندگی کے کیس ایف آئی اے جبکہ بڑے بڑے کیسوں کو نیب ڈیل کرے گا۔

ایف آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -