پروٹوکول بدنظمی پر ڈی ایس پی ٹریفک میمونہ رشید کو معطل کر دیا گیا
لاہور( وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم نواز شریف کے حکم پر خاتون ڈی ایس پی ٹریفک سٹی، ٹریفک پولیس لاہور میمونہ رشید کو معطل کردیا گیا۔ آئی جی پولیس پنجاب خان بیگ نے خاتون پولیس افسر کو معطل کرکے اپن کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے، جبکہ لاہور کے چیف ٹریفک آفیسر سہیل چودھری سے بھی باز پرس کی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روزسعودی شہزادے کی گاڑی مال روڈ سے گزر رہی تھی ،وزیرا عظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب ہمراہ تھے، اسی دوران اچانک ایک پرائیویٹ کار سڑک پر آگئی، جس سے سیکیورٹی کے خدشات پیدا ہوگئے۔ پرائیویٹ کار کو ہٹا دیا گیاجس پر وزیراعظم نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور پھر آئی جی پولیس پنجاب پر غصے کا اظہار کیا، بعدازاں خاتون ڈی ایس پی کو معطل کر دیا گیا، خاتون بطور ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کام کررہی تھی۔
میمونہ رشید معطل