راستے کے تنازع پر نوجوان قتل گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاںبحق

راستے کے تنازع پر نوجوان قتل گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاںبحق

  

 چارسدہ (بیورورپورٹ) باپ بےٹوں نے مل کر راستہ کے تنازعہ پرنوجوان کو قتل کر دےا۔تےز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نماز پڑھ کر گھر جانے والا نوجوان موقع پر جاںبحق جبکہ اےک راہگےر زخمی ۔ تفصےلات کے مطابق تھانہ شبقدر کے حدود کتوزئی کے رہائشی مقتول مثل خان کے والد گل نذےر نے شبقدر پولےس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ مےں اپنے دےگر رشتہ داروں کے ساتھ اپنا وراثتی جائےداد تقسےم کر رہا تھا کہ اس دوران فضل رحےم اپنے بےٹوں حبےب اللہ ،عبداللہ اور عبدالحق کے ساتھ مسلح بااسلحہ آئےں اور ہم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتےجے مےں مےرا بےٹا مثل خان موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔شبقدر پولےس نے مقدمہ درج کرکے تفتےش شروع کر دی ۔دوسرے واقعہ مےں سرڈھےری بازار مےں تےز رفتار گاڑی ڈرائےور سے بے قابو ہو کر مسجد سے نکلنے والے نمازےوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتےجے مےں محمد حنےف ولد بہاد رخان سکنہ محلہ معروف خےل سرڈھےری بازار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ چلنے والا راہگےر عبداللہ ولد بدےع الزماں شدےد زحمی ہو گئے ۔موٹر کار ڈرائےور نے کار بےچ سڑک چھوڑ کر فرار ہونے مےں کامےاب ہو گئے ۔ سرڈھےری پولےس نے زخمی بدےع کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے گاڑی نمبر 9464 ماڈل 1982ڈرائےور اسم و مسکن نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتےش شروع کر دی ۔ ٰ

چارسدہ واقعات

مزید :

صفحہ آخر -