نامعلوم چور نقدی ‘کویتی دینارودیگر سامان چوری کرکے لے گئے

نامعلوم چور نقدی ‘کویتی دینارودیگر سامان چوری کرکے لے گئے

  

ڈسکہ(نامہ نگار+تحصےل رپورٹر) نامعلوم چور نقدی ‘کویتی دینارودیگر سامان چوری کرکے لے گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ سر کلرروڈ کا مرزا محمد ارشد اپنی ورکشاپ بندکرکے گھر چلاگیاتورات کی تاریکی میں نامعلوم چوراس کی ورکشاپ کے تالے توڑ کرنقدی آٹھ لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے موضع سیالکوٹ کے محمد عدنان نے اپنی ہمشیرہ کی شادی تھانہ سٹی کے علاقہ بجلی گھر کے محمد نعیم کے ساتھ کی ہوئی تھی اس کا بہنوئی بسلسلہ مزدور ی بیرون ملک مقیم تھا گزشتہ روز اس کی ہمشیرہ اپنے عزیزوں کی شادی میں گئی ہوئی تھی کہ ملزمان نعمان ‘محمد عظم‘جعفر حسین اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ان کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے ‘300کویتی دینار‘6تولہ طلائی زیور ودیگر سامان چوری کرکے لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -