خواتین کے کپڑے پھاڑنے اور تشدد کرنے پر باپ بیٹا کے خلاف مقدمہ درج

خواتین کے کپڑے پھاڑنے اور تشدد کرنے پر باپ بیٹا کے خلاف مقدمہ درج

  

ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)گھر میں گھس کر خواتین کے کپڑے پھاڑنے اور تشدد کرنے پر باپ بیٹا کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ کے گاﺅں دھوڑ کوٹ کے باپ بیٹا حبیب اور حنیف نے بچوں کے معمولی جھگڑے پر طیش میں آکر محمد اصغر کے گھر میں گھس کر ان کی خواتین کو زدوکوب کرتے ہوئے ان کے کپڑے پھاڑ دئیے جس سے وہ نیم برہنہ ہوگئیں اہل دیہہ کی مداخلت پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس تھانہ صدر ننکانہ نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 354/352 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -