چھت پر پڑھائی کرتاہوا بچہ ڈور کی زد میں آ کر شدید زخمی

چھت پر پڑھائی کرتاہوا بچہ ڈور کی زد میں آ کر شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 فیصل آباد(بیورورپورٹ)تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ پیراں والا چوک میں گھر کی چھت پر پڑھائی میں مگن 8سالہ احمد مجتبیٰ بخاری پتنگ بازی کی زدمیں آ کر جان بچاتے ہوئے شدید زخمی ہو گیا اس واقعہ کی تھانہ میں شکایت لے کر جانے والے شہری سے پولیس اہلکاروں نے غیرمناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے پتنگ بازی کرنے والوں کی نشاندہی کی ذمہ داری سونپ دی اور دلاسے دیتے ہوئے رخصت کر دیا تفصیل کے مطابق چوتھی جماعت کا طالب علم احمد مجتبیٰ بخاری اپنے گھر کی چھت پر پڑھائی کر رہا تھا کہ اس دوران اس کو محسوس ہوا کہ ڈور اس کی گردن کو کاٹ رہی ہے جس پر کم سن طالب علم نے اپنی جان بچانے کیلئے دونوں ہاتھوں سے ڈور پکڑ کر ہٹانے کی کوشش کی جس سے ان کے دونوں ہاتھ بری طرح شدید زخمی ہو گئے اس کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاںاس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

مزید :

علاقائی -