قصور ،ڈکیتی کی وارداتوں میںشہری قیمتی سامان سے محروم

قصور ،ڈکیتی کی وارداتوں میںشہری قیمتی سامان سے محروم

  

 قصور( بےورورپورٹ) قصور اور گرد نواح مےں ڈکیتی کی وارداتوں میںڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی رقم،موبائل فونز،چھین کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے نواح فیض اللہ کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکوﺅں نے اہل خانہ کر یرغمال بنا کر20تولے طلائی زیورات،ایک لاکھ روپے کی نقدی رقم اور دو موبائل فون چھین لئے ۔سٹی پتو کی کے علاقہ بلاںوالا بائی پاس پر موٹر سائیکل سوار امجد شکیل سے ڈاکوﺅں نے نقدی رقم ،موبائل فون اور طلائی انگوٹھی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -