میاں بیوی نے ایک شخص کا گلا گھونٹ کر نعش درخت سے لٹکا دی

میاں بیوی نے ایک شخص کا گلا گھونٹ کر نعش درخت سے لٹکا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بےورورپورٹ) کنگن پور کے نواح ٹیوب ویل حاجی انور شاہ کے قریب مبینہ میاں بیوی نے ایک شخص نذیر احمد کا گلہ گھونٹ کر اس کی نعش درخت سے لٹکا دی اور فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ کے مدعی روپ خاں نمبر دار نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ راستہ میں ملزمان محمد عمر اور اس کی بیوی مبین بی بی نذیر احمد کی نعش کو درخت کے ساتھ لٹکا رہے تھے کہ اسے دیکھ کر دونوں ملزمان فرار ہو گئے پولیس تھانہ کنگن پور نے نذیر احمد کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال چونیاں پہنچا دیا ہے تا ہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی پولیس رپورٹ میں کسی کو نامزد کیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -