اربوں کی اراضی کوڑیوں کے بھاﺅ ہتھیانے کیلئے بااثر قبضہ مافیا متحرک

اربوں کی اراضی کوڑیوں کے بھاﺅ ہتھیانے کیلئے بااثر قبضہ مافیا متحرک

  

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ) شہر گوجرانوالہ کی پہچان تاریخی سٹی ریلوے اسٹیشن کی بحالی پر عملدرآمد کروانے کی بجائے اربوں ‘کھربوں روپے مالیتی اراضی کوڑیوں کے بھاﺅ ہتھیانے کیلئے بااثر قبضہ مافیا متحرک ہو گیا۔ جس سے شہر گوجرانوالہ کا ایک قدیم تاریخی ورثہ کا نام و نشان تک مٹ جائیگا۔ معلوم ہوا ہے کہ سٹی ریلوے اسٹیشن کی اراضی ‘عمارت وغیرہ کو بااثر شخصیات باہمی ملی بھگت اور اثرورسوخ کے بل بوتے پر ہتھیانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں تاکہ اندرون شہر کی سب سے اہم مرکزی اراضی پر بھی قبضہ جمایا جا سکے ۔ سٹی ریلوے اسٹیشن گوجرانوالہ قیام پاکستان کی ایک تاریخی نشانی ہے جس کو انگریز دور حکومت 1832 ءمیں تعمیر کیا گیا تھا۔ لیکن قبضہ مافیا گروہ اس اہم اراضی کو کوڑیوں کے بھاﺅ لیز پر حاصل کر کے اس پر مستقل قبضہ کر کے اراضی کو ہتھیانے کے درپے ہو چکے ہیں ۔ بلکہ گوجرانوالہ کے لاکھوں شہریوں کو سستے داموں ریلوے کی سفری سہولتیں دلانے کی بجائے سٹی ریلوے اسٹیشن کو ختم کروانے کے دشمن بن چکے ہیں ۔ جس سے محکمہ ریلوے کو انتہائی مالی خسارہ اور گوجرانوالہ کے تاریخی ورثہ کا خاتمہ بلکہ گوجرانوالہ کے لاکھوں شہریوں اور پاکستان ریلوے کیساتھ انتہائی ظلم ‘ناانصافی اور زیادتی ہو گی ۔ لہذا گوجرانوالہ شہر سے تعلق رکھنے والے صنعتی ‘تجارتی کاروباری شخصیات اور عام شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ۔

مزید :

علاقائی -