\ رقم ہڑپ کرنے پر باپ اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

\ رقم ہڑپ کرنے پر باپ اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج

  

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)16لاکھ روپے کی رکھی گئی امانت کی رقم ہڑپ کرنے پر باپ اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق بستی میاں میر کی رہائشی شمسہ بی بی کے خاندان کے تعلقات کھیوکے بھٹیاں سید والا کے رہائشی ساجد کے خاندان سے عرصہ دراز سے چلے آرہے تھے ایک سال قبل شمسہ بی بی نے اپنی جمع پونجی 16لاکھ روپے کی رقم ساجد اور اس کے بیٹے افضل کے پاس امانت رکھ دی جو ضرورت پڑنے پر انہوں نے واپس نہ کی جس پر پولیس تھانہ سٹی ننکانہ نے شمسہ بی بی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -