عوام نے سوئس امیگریشن ’مشکل ‘ بنانے کی منظوری دیدی

عوام نے سوئس امیگریشن ’مشکل ‘ بنانے کی منظوری دیدی
 عوام نے سوئس امیگریشن ’مشکل ‘ بنانے کی منظوری دیدی
کیپشن:   swiss

  

 زیورخ ( مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹزر لینڈ کے عوام نے غیر ملکیوں کو اپنے ملک میں قیام اور کام کی قانونی حیثیت دینے میں پابندیاں سخت کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ یہ منظوری انتہائی کم اکثریت سے دی گئی ہے ۔ امیگریشن پابندیوں کو زیورخ جیسے بڑے شہروں کے عوام نے مسترد کیا جبکہ چھوٹے شہروں اور مضافات کے عوام نے قبول کیا ہے ۔ اس اقدام پر یورپی یونین سمیت کئی ملکوں میں تنقید کی گئی ہے ۔ بڑے شہروں کے عوام اور مالیاتی اداروں سمیت کاروباری شخصیات کا کہنا ہے کہ امیگریشن روکنے سے سوئٹزر لینڈ کی معیشت متاثر ہوسکتی ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -