کینیڈا میں’سیاحتی پیدائش‘ پر پاسپورٹ کا اجراءروکنے کی منصوبہ بندی

کینیڈا میں’سیاحتی پیدائش‘ پر پاسپورٹ کا اجراءروکنے کی منصوبہ بندی
کینیڈا میں’سیاحتی پیدائش‘ پر پاسپورٹ کا اجراءروکنے کی منصوبہ بندی
کیپشن: canada

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوٹاوا( مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا نے سیاحتی پیدائش کی روک تھام پر غور شروع کردیا ہے جس کے تحت صرف کینیڈا میں پیدائش کی صورت میں یہاں کی شہریت کا حقدار ٹھہرنے پر بعض پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں ۔ کینیڈا کے وزیر امیگریشن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وہ صوبوں اور ریاستوں سے مشورے کے بعد امیگریشن ایکٹ میںترمیم پیش کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سی خواتین کینیڈا میں آکر اسلئے بچے پیدا کرکے چلی جاتی ہیں کہ اس بچے کو کینیڈا کا پاسپورٹ اور یہاں رہائش کا حق مل جاتا ہے حالانکہ ان کا عملی طور پر کینیڈا سے کوئی ناطہ نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ حقیقی معنوں میں کینیڈا میں صحت اور بچوں کی پیدائش کی سہولتیں متاثر نہیں کی جائیں گی ۔