میٹروبس کا ایک سال مکمل

میٹروبس کا ایک سال مکمل
Bus
کیپشن: Metro

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) میٹروبس منصوبے کو ایک سال مکمل ہوگیاہے اور اِس عرصے کے دوران تقریباً 50ملین لوگوں نے میٹروبس پر سفر کیا۔ یہ پراجیکٹ ترکی کے تعاون سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 11ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا اور شہریوں کو سفر کی ایک عمدہ سہولت فراہم کی ۔ میٹروبس اب لاہور کے بعد فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں بھی چلانے کا منصوبہ زیرغور ہے۔ میٹروبس منصوبہ سے جہاں شہریوں کو محفوظ اور تیز رفتار سفر کی سہولت میسر ہوئی ہے ، وہیں طلباءکو مشکلات کاسامنا ہے کیونکہ ارد گرد سے چلنے والے روٹس 9,19,39,40,51اور24نمبر سمیت دیگر روٹس بند ہونے کی وجہ سے طلباءاذیت میں مبتلا ہیں اور رکشے کے پیسے دینے یا ذاتی سواری رکھنے پر مجبور ہیں ۔

مزید :

قومی -