جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئر نائب امیر ابوالکلام محمد یوسف جیل میں انتقال کرگئے

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئر نائب امیر ابوالکلام محمد یوسف جیل میں انتقال ...
Bangladesh
کیپشن:   JI

  

لاہور،ڈھاکہ (سٹاف رپورٹر،خصوصی رپو رٹ)جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماعبدالکلام یوسف گذشتہ صبح بنگلہ بندھو شیخ مجیب میڈیکل یو نیورسٹی ہسپتا ل میں انتقال کرگئے، وہ جنگی جرائم کے حوالے سے تیر ہ مقدموں کا سامنا کر رہے تھے اور کشمیر جیل میں قید تھے، زیادہ طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتا ل لیجایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انکے وکیل تاج اسلام کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے انہیں ہسپتال پہنچا دیا مگر انہیں بروقت مناسب طبی امداد نہیں دی گئی۔ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئر نائب امیر اور ممتاز عالم دین مولانا ابوالکلام محمد یوسف طویل علالت کے بعد گزشتہ روزڈھاکہ جیل میں انتقال کر گئے ہیں ۔ انہیں گزشتہ سال 12 مئی کو علالت کے باوجود گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن نے مولانا ابوالکلام محمد یوسف کی ڈھاکہ جیل میں طویل علالت کے بعد وفات پر شدید رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے اور ان کے اہل خانہ اور جماعت اسلامی بنگلہ دیش سے تعزیت کا اظہار کیاہے۔سیدمنورحسن نے کہاکہ مولانا محمد یوسف کی خدمات قابل قدر ہیں جبکہ بنگلہ دیشی حکومت سیاسی مخالفین سے بھر پور انتقام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے کئی مرکزی رہنماﺅں کو نام نہاد جنگی جرائم کے الزام میں عدالت کے ذریعے عمر قید اور موت کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں ۔ مولانا اے کے ایم یوسف کو بھی بے بنیاد جنگی جرائم کے الزام میں 12 مئی 2013 ءکو گرفتار کیا گیا تھا ان کی بیماری اور ضعیف العمری کے باوجو د انہیں قید رکھا گیا اور اسیری میں ہی وہ 87 سال کی عمر میں اللہ سے جا ملے ہیں۔ سیدمنور حسن نے کہاکہ بنگلہ دیشی حکومت بھارتی حکومت کے ایما پر اسلام پرست جماعتوں کو منظر سے ہٹا رہی ہے ۔ عبدالقادر ملا کو شہید کرنے کے بعد بقیہ قیادت کو بھی پھانسی دینے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ حسینہ واجد جعلی انتخابات کے ذریعے دوبارہ مسلط ہو چکی ہیں ۔ سیدمنورحسن نے اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، اسلامی ممالک کے سربراہان اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو تجویز دی کہ بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی رکوانے کے لیے” تلاش حقیقت مشن “روانہ کیا جائے اور بنگلہ دیشی حکومت کو مجبور کیا جائے کہ وہ سیاسی مخالفت کو اندھا دھند قتل و غارت اور قانون کی پامالی میں تبدیل نہ کرے ۔

مزید :

بین الاقوامی -