چینی لڑکی ’لٹو‘ بن گئی

چینی لڑکی ’لٹو‘ بن گئی
چینی لڑکی ’لٹو‘ بن گئی
کیپشن: Chinese Girl

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (خصوصی رپورٹ)چین میں ایک 15 سالہ ایسی با صلاحیت لڑکی مو جود ہے جو لٹو کی طرح گھوم کر سب کو ہلا کر رکھ دیتی ہے لیکن اسے چکر نہیں آتے۔لڑکی نے سپرنگ فیسٹیول کے جشن کے موقع پر ایک مقامی ٹی وی چینل کے منعقدہ کر دہ شو میں سٹیج پر کھڑے ہو کرمسلسل چار گھنٹے تک ایک دائرے میں مسلسل گھوم کرچکرلگائے اور دیکھنے والے لاکھوں حاضرین کو حیران  کر دیا۔اس مظاہرے کے بعد لڑکی بالکل صحتمند ہے اور اسے کوئی ذہنی یا جسمانی طور پر نقصان بھی نہیں ہوا۔ ٹی وی چینل پر لاتعداد افراد نے اس کرتب کے اہتمام پر ناصرف تنقید کی بلکہ اسے ظالمانہ اقدام بھی کہا جس کے جواب میں  پر فارمر لڑکی نے کہا کہ وہ ایک ماہر کر تب باز ہے اور مسلسل چار گھنٹے تک گھومتے رہنا اس کا اپنا روحانی عمل تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -