پشاور کے رنگ روڈ کے قریب خودکش حملہ ، چارخواتین جاں بحق

پشاور کے رنگ روڈ کے قریب خودکش حملہ ، چارخواتین جاں بحق
Blast
کیپشن: Peshawar

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) رنگ روڈ پر عیسیٰ خان گڑھی کے علاقے جمیل چوک میں گھر پر خودکش حملے میں چارخواتین جاں بحق اور چارخواتین سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے دومبینہ دہشتگردوں کو حراست میں لے لیاتاہم طالبان نے حملے سے لاتعلقی کااعلان کردیا۔ ایس ایس پی آپریشن نجیب اللہ کے مطابق خود کش حملہ آور نے چمکنی کے علاقے میں اپنے آپ کو اُڑالیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالی خواتین کی لاشیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالا ایک شخص شدت پسند ہوسکتاہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اپنی حفاظت کے لیے فائرنگ کی ۔ریسیوذرائع کے مطابق زخمیوں میں چارخواتین اور ایک بچہ شامل ہے ، دھماکے کی جگہ کے قریب ہی ایک اور بم نصب تھا جسے ناکارہ بنانے کے لیے بی ڈی ایس کو طلب کرلیاگیا ۔اپنے ایک بیان میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ تحریک کا  پشاور دھماکے سے کوئی تعلق نہیں ۔