آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس: سری نواسن کے داماد گروناتھ ذمہ دارقرار
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمیئرلیگ(آئی پی ایل) سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کرنیوالے کمیشن نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کے داماد گروناتھ پر الزامات کو درست قراردیاگیاہے جس کے بعد چنائے سپرکنگز پر پابندی کا امکان ہے ۔