کندھ کوٹ میں بھی گیس پائپ لائن تباہ ،پنجاب میں گھریلوصارفین کے سوا تمام شعبوں کی گیس بند کردی : وزیرپٹرولیم

کندھ کوٹ میں بھی گیس پائپ لائن تباہ ،پنجاب میں گھریلوصارفین کے سوا تمام ...
کندھ کوٹ میں بھی گیس پائپ لائن تباہ ،پنجاب میں گھریلوصارفین کے سوا تمام شعبوں کی گیس بند کردی : وزیرپٹرولیم
کیپشن:   Shahid Khaqan Abbasi

  

 کشمور، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ بلوچستان بارڈر کے قریب کندھ کوٹ کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد سے گیس پائپ لائن اُڑادی گئی ہے جس کے بعد گیس سپلائی مزید کم ہوگئی ہے جبکہ وفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب میں گیس پائپ لائنیں اُڑائے جانے سے پورا پنجاب متاثر ہواہے ، گھریلوصارفین کے سوا تمام شعبوں کی گیس بندکردی گئی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق تاج محمد کے قریب کندھ کوٹ سے گڈو جانیوالی 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اُڑادی گئی ۔پولیس کے مطابق کوٹ محمد دانی کے مقام پر سوئی سے پنجاب جانیوالی لائن تباہ کی گئی ،دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اُدھر وفاقی وزیرشاہدخاقان عباسی نے بتایاکہ رحیم یار خان کے علاقے یوسف آباد ، رنگ پور کے قریب سندھ اور بلوچستان سے پنجاب آنے والی گیس کی تین متاثرہ پائپ لائنوں کی مرمت کاکام جاری ہے ،گھریلوصارفین کو بھی گیس کا کم پریشرمل رہاہے ۔اُنہوںنے کہاکہ سوئی نادرن سے ایک ارب پینسٹھ کروڑ مکعب فٹ مل رہی تھی لیکن حادثے کے بعد اب گیس کی سپلائی95 کروڑ60لاکھ مکعب فٹ ہے ۔اُن کاکہناتھاکہ حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹی ،حالات کو دیکھتے ہوئے منصوبے کی ڈیڈلائن پرایران سے لچک کی درخواست کی۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -