لاپتہ افراد کیس، پولیس تفتیش نہیں کرسکتی تو بتادیں ، بندوبست کرلیتے ہیں : سپریم کورٹ

لاپتہ افراد کیس، پولیس تفتیش نہیں کرسکتی تو بتادیں ، بندوبست کرلیتے ہیں : ...
Pakistan
کیپشن:   Supreme Court

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ اگر پولیس لاپتہ افراد کیس کی تفتیش نہیں کرسکتی تو بتادے ، کچھ اور بندوبست کرلیں گے ۔ یہ ریمارکس جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے لاپتہ مسعود جنجوعہ کیس کی سماعت کے دوران دیئے ۔ تفتیش مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ پولیس کی میں خداخوفی کرلے ۔ آمنہ مسعودجنجوعہ نے استدعا کہ ابھی تک اُنہیں بیان حلفی کی کاپی بھی نہیں ملی جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ پرویزمشرف ، کمال شاہ ، عبدالقیوم ملک جاوید چیمہ ، بریگیڈیئرریٹائرڈ منصوراور جہانگیر اخلاق کے بیان حلفی کی کاپی آمنہ مسعود جنجوعہ کو دی جائے اورمزید سماعت 18فروری تک ملتوی کردی۔

مزید :

اسلام آباد -