نوشہرہ کے دو مختلف مقامات پر فائرنگ، دو بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق

نوشہرہ کے دو مختلف مقامات پر فائرنگ، دو بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق
KPK
کیپشن: Nowshera

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) نوشہرمیں دو مختلف مقامات پر فائرنگ کے نتیجے میں دوبھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق کچہ بانڈہ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سرکاری سکول کے باہر کھڑے اساتذہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ مقتولین کی شناخت کوہاٹ کے سید خلیل ، فقیر حسین اور محمد خان کے نام سے ہوئی ہے ۔ اُدھر عمرآبا دمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

مزید :

نوشہرہ -