جمہوری حکومت نے جمہوریت کا قتل کیا، نوٹیفکیشن ملنے کے بعد عدالت جانے سے متعلق فیصلہ کروں گا: ذکاءاشرف

جمہوری حکومت نے جمہوریت کا قتل کیا، نوٹیفکیشن ملنے کے بعد عدالت جانے سے ...
جمہوری حکومت نے جمہوریت کا قتل کیا، نوٹیفکیشن ملنے کے بعد عدالت جانے سے متعلق فیصلہ کروں گا: ذکاءاشرف
کیپشن:   Zaka Ashraf

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹا کر غیر جمہوری فیصلہ کیا ہے، جمہوری حکومت کے ہاتھوں جمہورت کا قتل کیا گیا، نوٹیفکیشن ملنے کے بعد عدالت جانے سے متعلق فیصلہ کروں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاءاشرف نے کہا کہ کرکٹ بورڈ میں بار بار تبدیلیوں سے دنیا کو منفی پیغام گیا اور آسٹریلیا نے پہلے بھی تنقید کی تھی کہ پاکستان اور پی سی بی میں استحکام نہیں ہے جبکہ آئی سی سی بھی چاہتا ہے کہ حکومت کا بورڈ کے معاملات سے تعلق نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا آئین ہم نے ایک سال میں بنایا جس کے بعد آئی سی سی کے حکامات کے مطابق اس پر عملدرآمد بھی کرایا۔ ذکاءاشرف نے کہا کہ جو آئی سی سی پہلے تھا وہ اب نہیں رہا، اب بھارت آئی سی سی کا سربراہ ہے اور اس کا اثر و رسوخ زیادہ ہے۔

مزید :

کھیل -