چیئرمین کی بار بار تبدیلی شرمناک ہے، کل کے اجلاس میں نئے چیئرمین کا فیصلہ ہو گا: شہریار خان

چیئرمین کی بار بار تبدیلی شرمناک ہے، کل کے اجلاس میں نئے چیئرمین کا فیصلہ ہو ...
چیئرمین کی بار بار تبدیلی شرمناک ہے، کل کے اجلاس میں نئے چیئرمین کا فیصلہ ہو گا: شہریار خان
کیپشن:   PCB Gaddafi Stadium

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے رکن شہریار خان نے کہا ہے کہ چیئرمین کی بار بار تبدیلی شرمناک ہے، کل باقاعدہ اجلاس میں نئے چیئرمین سمیت اہم امور طے کئے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایڈہاک کمیٹی کے تمام اراکین نہیں آ سکے جس کے باعث محض غیر رسمی ملاقات ہوئی تاہم کل باقاعدہ اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں اہم امور طے کئے جائیں گے۔ شہریار خان نے بتایا کہ نئی ترتیب دی گئی ایڈہاک کمیٹی 4 ماہ کیلئے کام کرے گی۔

مزید :

کھیل -