طالبان سے مذاکرات: حکومتی کمیٹی کی وزیراعظم سے ملاقات، دو روز میں دونوں کمیٹیوں کا باقاعدہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

طالبان سے مذاکرات: حکومتی کمیٹی کی وزیراعظم سے ملاقات، دو روز میں دونوں ...
طالبان سے مذاکرات: حکومتی کمیٹی کی وزیراعظم سے ملاقات، دو روز میں دونوں کمیٹیوں کا باقاعدہ اجلاس بلانے کا فیصلہ
کیپشن:   Nawaz Sharif

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے قائم کمیٹیوں نے دو روز بعد پہلا باضابطہ اجلاس بلانے کافیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں حکومتی کمیٹی کے چاروں ارکان میجر (ر) عامر، عرفان صدیقی، رستم شاہ مہمند، رحیم اللہ یوسفزئی شریک ہوئے۔ ملاقات میں وزیراعظم کو طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ حکومتی ٹیم نے طالبان مذاکراتی کمیٹی سے رابطہ کیا اور آئندہ دو روز میں دونوں کمیٹیوں کا باضابطہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹ کے طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق اور پروفیسر ابراہیم کی مصروفیات کے باعث اجلاس دو روز میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -