پاکستان اورطالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں: افغانی سفیر

پاکستان اورطالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں: افغانی سفیر
پاکستان اورطالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں: افغانی سفیر
کیپشن:   Janan Mosa Zai

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے سفیر جانن موسازئی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، پرامن پاکستان افغانستان کے مفاد میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے افغان سفیر جانن موسازئی نے ملاقات جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، دونوں ممالک میں امن سے خطہ مستحکم ہو گا۔ افغانستان کے سفیر جانن موسازئی نے کہا کہ افغانستان طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، پرامن پاکستان افغانستان کے مفاد میں ہے۔

مزید :

اسلام آباد -