ذکاءاشرف کے خلاف وائٹ پیپر تیار، ’بگ تھری‘ نے میرے خلاف سازش کی: سابق چیئرمین پی سی بی

ذکاءاشرف کے خلاف وائٹ پیپر تیار، ’بگ تھری‘ نے میرے خلاف سازش کی: سابق ...
ذکاءاشرف کے خلاف وائٹ پیپر تیار، ’بگ تھری‘ نے میرے خلاف سازش کی: سابق چیئرمین پی سی بی
کیپشن:   Zaka Ashraf

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ ” بگ تھرینے ان کے خلاف سازش کی ہے، انڈین لابی سرگرم ہے جس نے اپنا ہمدرد لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاءاشرف نے کہا کہ فرد واحد کیلئے پوری کرکٹ داﺅ پر لگانا اچھی بات نہیں ہے، بھارت نے اپنا ہمدرد لانے کیلئے پاکستانی حکومت کو گمراہ کیا ہے اور سازش رچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بگ تھری کی حمایت میں ووٹ نہ دینا اور اس کی حمایت نہ کرنا اس سازش کی وجہ بنا جس کے بعد انہوں نے اپنا ہمدرد لانے کیلئے حکومت کو گمراہ کیا۔ دوسری جانب ذکاءاشرف کو معطل کرنے کے بعد ان کے خلاف وائٹ پیپر بھی تیار کر لیا گیا ہے جس میں ان پر 13 الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ان الزامات میں پیسوں کا بے دریے استعمال، قومی خزانے سے سیر سپاٹے، اسلام آباد سٹیڈیم میں مالی خرد برد اور اپنوں کو نوازنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -