سندھ فلم فیسٹیول کے لیے شبانہ اعظمی کی کراچی آمد

سندھ فلم فیسٹیول کے لیے شبانہ اعظمی کی کراچی آمد
سندھ فلم فیسٹیول کے لیے شبانہ اعظمی کی کراچی آمد
کیپشن:   سندھ فلم فیسٹیول کے لیے شبانہ اعظمی کی کراچی آمد

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی ترویج کے لیے جاری سندھ فیسٹیول کے سلسلے میں ہونے والے عالمی فلمی میلے میں شرکت کے لیے بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور برطانوی اداکار راجر ایشٹن گرفتھس سمیت کئی ممتاز اداکار، ہدایتکار اور فلمی ہستیاں کراچی پہنچ گئی ہیں۔دو روزہ سندھ عالمی فلم فیسٹیول کا آغاز پیر سے ہو رہا ہے۔ سندھ انٹرنیشنل فلمز فیسٹیول سیکریٹیریٹ کے جانب سے جاری کیے جانے والے پریس ریلیز میں فیسٹیول کے ڈائریکٹر اسد ذوالفقار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس میلے میں پاکستانی فلمی شائقین کو دنیا بھر کی منتخب فلمیں دیکھنے کا موقع ملے گا، فیسٹیول میں خاص طور پر ان فلموں میں سے منتخب فلموں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جو ’رین ڈانس سلیکشن‘ اور انڈیپینڈنٹ فلم ٹرسٹ‘ کے اشتراک سے ہونے والے 21 ویں فلم فیسٹیول میں دکھائی گئی تھیں۔یہ عالمی فلم فیسٹیول 25 ستمبر سے چھ اکتوبر 2013 کے دوران منعقد ہوا تھا۔پیر کی شام فیسٹیول کا ریڈ کارپٹ ایونٹ شروع ہو گا جس میں ممتاز بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور برطانوی اداکار راجر ایشٹن گرفتھس سمیت کئی عالمی اداکار اور اداکارائیں شریک ہوں گی۔ راجر ایشٹن گرفتھس اداکار، ہدایکار اور فلم ساز ہیں۔ وہ ووڈی ایلن اور مارٹن سوکارسی سمیت کئی بڑے ہدایت کاروں کی فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ فلم فیسٹیول کے دوران کئی ممتاز ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی موجود ہوں گے جو سوالوں جوابوں پر مبنی اجلاسوں میں حصہ لیں گے۔

مزید :

تفریح -