حفیظ کی انجری کے بعد سعید اجمل کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیئے تھا،عبدالقادر

حفیظ کی انجری کے بعد سعید اجمل کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیئے تھا،عبدالقادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورد کے سابق چیف سلیکٹر اور مایہ ناز لیگ سپنرز عبدالقادر نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کی انجری کے بعد سعید اجمل کو عالمی کرکٹ میں قومی ٹیم میں شامل کرنا چاہئے تھا۔ سعید اجمل کو اگر عالمی کرکٹ کپ کیلئے نہیں بھیجنا تھا تو ان پر لاکھوں روپے کیوں خرچ کئے گئے، 15 فروری سے شروع ہونے والے عالمی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ورلڈ کپ سے قبل عالمی کرکٹ کپ کا فائنل ہے۔ فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو اچھی رفتار کے ساتھ گیند کرنا چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم میں اس وقت تجربہ کار سعید اجمل کی سخت ضرورت ہے۔ اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو محمد حفیظ کی انجری کے بعد سعید اجمل کو قومی ٹیم میں شامل کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے سعید اجمل کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سعید اجمل گھر پر ورلڈ کپ نہ دیکھیں بلکہ انہیں پاکستان کیلئے کھیلنا چاہئے اور وہ پاکستان سے نہ کھیلے کیونکہ پاکستان نے ان کو عزت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی سی سی نے وعدہ کیا تھا اگر سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن درست ہوگیا تو وہ ورلڈ کپ کھیل سکتا ہے۔