کیا آپ کو معلوم ہے کہ نوکیا کی کوئی بھی سیریز 4 ہندسے سے شروع نہیں ہوتی؟ انتہائی دلچسپ وجہ جانئے

کیا آپ کو معلوم ہے کہ نوکیا کی کوئی بھی سیریز 4 ہندسے سے شروع نہیں ہوتی؟ ...
کیا آپ کو معلوم ہے کہ نوکیا کی کوئی بھی سیریز 4 ہندسے سے شروع نہیں ہوتی؟ انتہائی دلچسپ وجہ جانئے

  

ٹوکیو(نیوزڈیسک)آپ نے نوکیا فونز کبھی نہ کبھی تو ضرور استعمال کئے ہوں گے لیکن کیا یہ غور کیا کہ اس فون کی سیریز میں4کا ہندسہ نہیں آتا۔

جب نوکیا کے مختلف فونز کی سیریزمارکیٹ میں لائی جاتی تھی تو 1,2,3یا 5کی سیریز تو آجاتی ہے لیکن 4کبھی بھی سننے کونہیں ملتا۔اس کی وجہ انتہائی دلچسپ ہے اور یہ بتائی جاتی ہے کہ مشرقی ایشیاء(چین،کوریا، جاپان،ملائیشیاءوغیرہ)میں4کا ہندسہ منہوس سمجھا جاتا ہے۔چینی زبان میں 4کا تلفظ ’موت‘ کے نزدیک ترین سمجھا جاتا ہے،اسی طرح جاپانی چینی اور کورین چینی زبان (یہ دونوں زبانیںچینی زبان کے نزدیک ہیں)میں بھی اس ہندسہ کا تلفظ موت کے قریب ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان ممالک میں اگرکوئی مریض بیمار ہوتو اس کے قریب کبھی بھی4کاہندسہ بولابھی نہیں جاتا۔اکثرایسابھی کیا جاتاہے کہ عمارت کی تعمیر کے دوران 4نمبر منزل کا نام ہی نہیں رکھاجاتااور3سے سیدھا5ویں منزل کانام رکھ دیاجاتاہے۔اسی طرح ملٹری کے بحری جازوں اور طیاروں کونمبر دیتے ہوئے بھی4کے ہندسے سے جان چھڑائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: سام سنگ کی جنوبی کوریا آنے والے افراد کیلئے عمدہ سکیم، ’نوٹ 5‘ مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا

ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نوکیا نے یہ فیصلہ کیا کہ سیریز میں نمبر4کوبالکل بھی استعمال نہ کیا جائے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -