بھاری بھرکم خاتون کو آئی ایسی موت کہ تمام زائد وزن افراد گھبرا کر وزن کم کرنے میں لگ جائیں، ڈاکٹر موجود ہونے کے باوجود کچھ نہ کرسکے کیونکہ۔۔۔

بھاری بھرکم خاتون کو آئی ایسی موت کہ تمام زائد وزن افراد گھبرا کر وزن کم کرنے ...
بھاری بھرکم خاتون کو آئی ایسی موت کہ تمام زائد وزن افراد گھبرا کر وزن کم کرنے میں لگ جائیں، ڈاکٹر موجود ہونے کے باوجود کچھ نہ کرسکے کیونکہ۔۔۔

  

لندن (نیوز ڈیسک) ریسکیو اہلکاروں کو جائے حادثہ پر پہنچنے پر اکثر ایسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے کہ جن کی انہیں توقع نہیں ہوتی، لیکن برطانیہ کے شہر ڈور سیٹ میں جب ایمرجنسی اہلکار ایک خاتون کو طبی مدد فراہم کرنے کے لئے پہنچے تو ایک ایسی مشکل سے واسطہ پڑگیا کہ جس کا تصور کسی نے بھی نہیں کیا تھا۔

اخبار ”دی انڈیپینڈنٹ“ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ڈورسیٹ کے علاقے ویرہام سے ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں ایک خاتون کے لئے فوری طبی مدد کی درخواست کی گئی۔ جب یہ اہلکار موقع پر پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ایمرجنسی کی شکار خاتون اس قدر موٹی تھیں کہ انہیں کمرے کے دروازے سے نکالنا ممکن نہ تھا۔ خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت تھی لیکن ریسکیو اہلکار تمام تر کوشش کے باوجود اسے باہر نکالنے میں ناکام تھے۔ 43 سالہ کیرن بیورلی کی حالت غیر ہورہی تھی اور تمام طبی سہولیات موجود ہونے کے باوجود اس کی مدد نہیں ہو پارہی تھی۔ بالآخر یہ فیصلہ کیا گیا کہ خاتون کو ہسپتال لیجانے کے لئے فائر بریگیڈ کی مدد طلب کی جائے تاکہ کمرے کی کھڑکیوں کو اکھاڑ کر اسے باہر نکالنے کی کوشش کی جائے۔ بدقسمتی سے ان کوششوں کے دوران ہی کیرل کی طبیعت بہت زیادہ بگڑ گئی اور وہ دنیا سے ہی رخصت ہوگئی۔

مزید جانئے: وہ خاتون جس کی نوکری بچے پیدا کرنا ہے، اتنے بچے پیدا کرڈالے کہ ڈاکٹر نے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا

ڈاکٹر راب ٹوروک نے بتایا کہ خاتون کے پھیپھڑوں میں خون جمنے سے اس کی ہلاکت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ریسکیو اہلکاروں کو اندازہ ہوتا کہ خاتون کا وزن اتنا زیادہ ہے تو وہ خصوصی تیاری کے ساتھ جاسکتے تھے۔ بدقسمتی سے انہیں موقع پر پہنچ کر معلوم ہوا کہ خاتون کو ان کے کمرے سے باہر لانا ممکن نہیں۔ مزید انتظامات کرنے کے دوران تاخیر ہوئی جس کے باعث خاتون زندگی کی بازی ہار گئیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -