ایک چیز پینے کی عادت نے خاتون کی کمر اور بازوﺅں کی یہ حالت کردی، حقیقت جان کر آپ بھی اس سے ہمیشہ کیلئے توبہ کرلیں گے

ایک چیز پینے کی عادت نے خاتون کی کمر اور بازوﺅں کی یہ حالت کردی، حقیقت جان کر ...
ایک چیز پینے کی عادت نے خاتون کی کمر اور بازوﺅں کی یہ حالت کردی، حقیقت جان کر آپ بھی اس سے ہمیشہ کیلئے توبہ کرلیں گے

  

لندن (نیوز ڈیسک) ہمارے مذہب نے شراب کو حرام قرار دے کر ہم پر کتنا بڑا احسان کیا اس کا اندازہ اس ادھیڑ عمر برطانوی خاتون کی حالت سے کیا جاسکتا ہے جو کثرت شراب نوشی کی وجہ سے عبرت کا نشان بن گئی ہے ۔

سائنسی جریدے ”بی ایم جے کیس رپورٹس“ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ان کے پاس ایک 64 سالہ خاتون آئی جس کی کمر پر چربی کا ڈھیر جمع تھا، جبکہ پیٹ اور بازوﺅں پر بھی گوشت کے لوتھڑے لٹک رہے تھے۔ خاتون کے معائنے سے پتہ چلا کہ اس کے جسم کے متعدد حصوں پر چربی کے لوتھڑے جمع ہوچکے تھے اور خصوصاً کمر اور کندھوں کا یہ حال تھا کہ یہ گردن کو حرکت دینے سے بھی معذور تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اس بیماری کی کچھ سمجھ نہ آسکی جس کے بعد ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے تحقیق شروع کی جس کے دوران معلوم ہوا کہ یہ خاتون ”میڈ لنگ“ نامی بیماری کا نشانہ بن چکی تھی، جو کہ طویل عرصے تک کثرت سے شراب پینے والوں میں اکثر نمودار ہوجاتی ہے۔ متاثرہ خاتون سے معلومات لی گئیں تو اس نے بتایا کہ وہ تقریباً 40 سال سے شراب نوشی کی لت میں مبتلا ہے اور بہت زیادہ مقدار میں شراب پیتی ہے۔

مزید جانئے: آدمی کی میکڈونلڈز کا برگر ایسے طریقے سے کھانے کی کوشش کہ فوری موت واقع ہوگئی، آپ بھی ہمیشہ احتیاط کریں

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کثرت شراب نوشی سے خلیات کے توانائی پیدا کرنے والے حصے مائٹو کانڈریا میں ڈی این اے کی خرابیاں پیداہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے جلد کے نیچے چربی کے لوتھڑے جمع ہونے لگتے ہیں، البتہ شراب نوشی اور اس بیماری کے تعلق کے درمیان تفصیلی میڈیکل ڈیٹا تاحال دستیاب نہیں۔ ڈاکٹروں کو یہ خدشہ بھی لاحق تھا کہ خاتون کے جسم میں جمع چربی کے لوتھڑے کینسر کا نتیجہ ہوسکتے ہیں۔ کینسر کے خدشے کے پیش نظر خاتون کے مزید ٹیسٹ کئے گئے لیکن خوش قسمتی سے وہ کینسر کی شکار نہیں تھی۔

خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی حالت سے بہت خوفزدہ تھی لیکن اس کے باوجود شراب چھوڑنا اس کے لئے مشکل فیصلہ تھا، البتہ مفصل کاﺅنسلنگ کے بعد اس نے شراب نوشی سے پرہیز کا وعدہ کر لیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -