الٹرا ساﺅنڈ کے دوران ماں کے پیٹ میں بچے کی ایسی حرکت کہ ماں باپ اور ڈاکٹر تینوں کو ہی حیران کردیا

الٹرا ساﺅنڈ کے دوران ماں کے پیٹ میں بچے کی ایسی حرکت کہ ماں باپ اور ڈاکٹر ...
الٹرا ساﺅنڈ کے دوران ماں کے پیٹ میں بچے کی ایسی حرکت کہ ماں باپ اور ڈاکٹر تینوں کو ہی حیران کردیا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) ننھے بچوں کی شرارتیں سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن ایک امریکی جوڑے کے بچے نے تو پیدائش سے پہلے ہی ایسی حرکت کردی کہ دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی۔

اخبار ”ڈیلی سٹار“ کے مطابق کینسس شہر سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ ڈیو اپنی 32 سالہ اہلیہ ونیسا کو الٹرساﺅنڈ کے لئے ہسپتال لے کر گئے تھے۔ ونیسا پانچ ماہ کی حاملہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی اپنے پیٹ میں بچے کی حرکت کو محسوس کررہی تھیں۔ جب الٹراساﺅنڈ شروع کیا گیا تو دونوں میاں بیوی کی نظریں سکرین پر تھیں اور پھر اچانک ایسا منظر ان کے سامنے آیا کہ وہ دونوں اور الٹرساﺅنڈ کرنے والی ڈاکٹر بھی حیران وہ پریشان رہ گئے۔ ڈیو کہتے ہیں کہ ان کے بچے نے اچانک اپنا بازو گھمایا اور اپنے ہی سر پر گھونسا دے مارا۔ یہ منظر دیکھ کر ڈاکٹر کا منہ حیرت سے کھلا کا کھلا رہ گیا اور وہ کہنے لگی کہ اس نے اپنی زندگی میں ایسی چیز پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

مزیدجانئے: سعودی عرب میں ماں کا ایسا اقدام کہ سن کر کلیجہ منہ کو آ جائے، نومولود بچے کو ۔۔۔

اس موقع پر ونیسا کی والدہ بھی موجود تھیں اور ڈیو کہتے ہیں کہ ان کی ساس کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ بچے نے خود کو چوٹ لگا لی ہو گی۔ ڈیو کہتے ہیں کہ انہیں یہ منظر دیکھ کر یوں لگا کہ جیسے ان کا بیٹا چھوٹا سا باکسر ہو جو کہ پیدائش سے قبل ہی مکے برسانے کی مشق کررہا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -