صحت مند جلد اور زندگی کیلئے آپ کو دن میں زیادہ سے زیادہ کتنی دیر سورج کی شعاﺅں میں گزارنا چاہیے؟ماہرین نے جواب دے دیا، خبردار بھی کردیا

صحت مند جلد اور زندگی کیلئے آپ کو دن میں زیادہ سے زیادہ کتنی دیر سورج کی ...
صحت مند جلد اور زندگی کیلئے آپ کو دن میں زیادہ سے زیادہ کتنی دیر سورج کی شعاﺅں میں گزارنا چاہیے؟ماہرین نے جواب دے دیا، خبردار بھی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگ سورج کی روشنی سے وٹامن ڈی حاصل کرنے کے لیے دھوپ میں وقت گزارتے ہیں لیکن برطانوی نیشنل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر کے ماہرین نے خبردار کر دیا ہے کہ زیادہ وقت سورج کی روشنی میں گزارنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے لوگ سکن کینسر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ”صاف جلد کے مالک افراد کو کبھی بھی 10منٹ سے زیادہ دھوپ میں نہیں رہنا چاہیے۔ نوجوانوں اور بچوں کو گرمیوں کے موسم میں دھوپ میں جانے سے پہلے 8چمچ تک سن کریم استعمال کرنی چاہیے۔ “برطانوی نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت برطانیہ میں ساڑھے13ہزارافراد سکن کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کی تعدا د میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید جانئے: اگر رات کو سوتے ہوئے آپ کا منہ بھی کھلا رہتا تو فوری اس عادت کو تبدیل کرلیں ورنہ یہ اس سنگین ترین بیماری کا باعث بن سکتی ہے
ہیلتھ کیئر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں زیادہ تعداد ایسے مریضوں کی ہے جو زیادہ دیر دھوپ میں رہنے کی وجہ سے جلد کے کینسر میں مبتلا ہوئے۔دھوپ میں رہنے کے متعلق ہیلتھ انسٹیٹیوٹ نے ایسے وقت میں یہ وارننگ جاری کی ہے جب بڑی تعداد میں برطانوی شہری بیرون ملک چھٹیوں کے لیے جانا چاہ رہے ہیں۔ یہ لوگ اپنی جلد کو سنہری رنگت دینے کے لیے وہاں زیادہ تر وقت دھوپ میں گزاریں گے۔ ماہر امراض جلد پروفیسر یوجین ہیلے کا کہنا ہے کہ ”دھوپ سے جلد کی رنگت کا تبدیل ہونا اگرچہ صحت مندپہلو ہے مگر اس قدر دھوپ میں رہنے سے انسان کو کچھ نقصانات بھی اٹھانے پڑسکتے ہیں، ایسے لوگوں میں جلد کے کینسر کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔اس لیے چھٹیوں پر جانے والے افراد کو کم سے کم وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے۔ خاص طور پر جو لوگ صاف جلد کے مالک ہیں انہیں براہ راست دھوپ میں10منٹ سے زیادہ وقت کبھی نہیں گزارنا چاہیے۔

مزید :

تعلیم و صحت -