اس طرح بھی وزن کم کرنا ممکن ہے؟نوجوان لڑکی نے کیا چیز کھا کھا کر اپنا وزن 30 کلو کم کرلیا؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

اس طرح بھی وزن کم کرنا ممکن ہے؟نوجوان لڑکی نے کیا چیز کھا کھا کر اپنا وزن 30 ...
اس طرح بھی وزن کم کرنا ممکن ہے؟نوجوان لڑکی نے کیا چیز کھا کھا کر اپنا وزن 30 کلو کم کرلیا؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ اگر وزن کم کرنا ہوتو آلو بالکل نہیں کھانے چاہئیں لیکن آج ہم آپ کو جس خاتون کے بارے میں بتائیں گے اس نے آلو کھا کر ایک سال سے بھی کم عرصے میں اپنا 30کلووزن کم کیا۔
امریکی ریاست منیسوٹا کی 29سالہ ہانا ہولیٹ کا وزن بہت زیادہ بڑھ چکا تھالیکن پھر اس نے ڈاکٹر جان میکڈگل کے مشور پر عمل کیا جس میں وہ نشاستے والی غذائیں (سٹارچ )کھانے سے بڑھے ہوئے وزن کا علاج کرتے تھے اور اس کی وجہ سے کئی طرح کی بیماریوں سے بھی بچا جاسکتا تھا۔اس کا کہنا ہے کہ اس طریقہ میں جسم کو پروٹین یا چکنائی کھلانے کی بجائے کاربوہائیڈریٹس دئیے جاتے ہیں۔اس طریقہ خوراک کو شروع کرنے سے قبل ہانا کا کہنا ہے کہ تھوڑے ہی عرصے میں اس کا وزن اس قدر بڑھ چکا تھا کہ جب وہ اپنے آپ کو شیشے میں دیکھتی تو اسے رونا آنے لگتا تھا۔پھر اس نے یہ طریقہ علاج آزمایا اور اس دوران اس نے سگریٹ ،شراب نوشی ،گوشت اور ہر قسم کی دیگر پروٹین کھانی چھوڑ دی اور صرف سٹارچ والی غذائیں کھاتی ہے۔اس نے30دن تک آلوﺅں کو مختلف طریقے سے کھایا۔اس کا کہنا ہے کہ صرف ایک ہفتہ آلو کھانے سے اس نے 1.5کلو تک وزن کم کیااور اب سوشل میڈیا پر اپنے ہزاروں فالوﺅرز کو وہ اس خوراک کی افادیت سے آگاہ کرتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس خوراک کے استعمال سے اس کا 30کلو تک وزن کم ہوچکا ہے اور وہ چاہے تو اسی خوراک کے استعمال سے مزید وزن کم کرسکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -