انڈر19 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کل ہوگا

انڈر19 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کل ہوگا

  

میرپور (اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل (کل) جمعرات کو کھیلا جائے گا جس میں میزبان بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ بھارت نے سری لنکا کو ہرا کر پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کل جمعرات کو بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیمی فائنل میں ہو گا۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان اور بنگلہ دیش نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -