انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ ، بھارت سری لنکا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ ، بھارت سری لنکا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

  

میر پور(آن لائن)بھارت نے سری لنکا کو ستانوے رنز سے شکست دے کر انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔263نز کے ہدف کے تعاقب میں آئی لینڈرز173رنز پر ڈھیر ہو گئے۔ شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے9 وکٹ پر263 رنز بنائے۔ انمول پریت سنگھ اور سرفراز خان نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم بیالیس اعشاریہ چار اوورز میں173 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ بھارت نے ستانوے رنز سے کامیابی سمیٹ کر پانچویں مرتبہ انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -