پاکستان سپر لیگ میں آج ایک اہم اورکانٹے دار میچ کھیلا جائیگا

پاکستان سپر لیگ میں آج ایک اہم اورکانٹے دار میچ کھیلا جائیگا

  

شارجہ(آن لائن)پاکستان سپر لیگ میں بدھ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ پاکستان سپر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر ٹیم ٹائٹل کے حصول کے لئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں لیگ کا (آج) کا واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کریں گے اور کوچنگ کے فرائض ڈین جونز سر انجام دیں گے۔ لاہور قلندر کی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ کوچنگ پیڈی اپٹن کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 23فروری کو دبئی میں رات نو بجے کھیلا جائے گا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -