پاکستان سپر لیگ کے ساتھ ہی زونگ نے ’’کرکٹ فیور‘‘ نامی گیم شروع کردی

پاکستان سپر لیگ کے ساتھ ہی زونگ نے ’’کرکٹ فیور‘‘ نامی گیم شروع کردی

  

لاہور(آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز میچوں نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اور ہر سو کرکٹ کا بخار دکھائی دیتا ہے۔ پاکستانی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر مشتمل 5 ٹیموں کی شائقین اپنے اپنے انداز میں حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور اس دوڑ میں پاکستان میں کام کرنے والی کمپنیاں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

ایسا ہی کچھ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ نے بھی کیا ہے اور پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے ساتھ ہی ’’کرکٹ فیور‘‘ کے نام سے اپنی ویب سائٹ پر ایک ’’ٹورنامنٹ‘‘ شروع کیا ہے۔اگر آپ یہ ’’ورچوئل ٹورنامنٹ‘‘ کھیلنے کے خواہشمند ہیں تو زونگ کی ویب سائٹ پر جا کر اپنا لاگ ان بنائیں۔ اس کے بعد آپ کے سامنے ایک پیج کھل جائے گا جس پر اس دن ہونے والے میچوں کی تفصیلات اور مدمقابل ٹیموں کے لوگو سامنے آ جائیں گے۔ اس کے بعد آپ کو دونوں ٹیموں میں سے ایک ایک بلے باز اور ایک ایک باؤلر کو چننا ہے اور اس کے بعد میچ دیکھنا ہے۔ اگر آپ کے چنے ہوئے کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی اچھی کارکردگی دکھائے گا تو اس کے بدلے میں آپ کو پوائنٹس ملیں گے اور زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے پر آپ کو پوزیشن دی جائے گی۔آپ کے چنے ہوئے کھلاڑی کی جانب سے ایک سکور کے بدلے میں ایک پوائنٹ ملے گا جبکہ ایک وکٹ حاصل کرنے پر 5 پوائنٹس ملیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -