ورلڈ ٹی20 کیلئے آسٹریلیا کی ٹیم کا اعلان

ورلڈ ٹی20 کیلئے آسٹریلیا کی ٹیم کا اعلان

  

میلبورن(آن لائن)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا کی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔سٹیون سمتھ کو ایرون فنچ کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح سمتھ تینوں فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کرینگے۔ٹیم میں ایڈم زمپا، ایشٹن اگر اور پیٹر نیول کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔ ان تینوں کھلاڑیوں نے بگ بیش میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔سابق کپتان ایرون فنچ بھی ٹیم میں شامل ہیں لیکن ان کو پہلے اپنی فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔ٹیم میں سٹیون سمتھ(کپتان) ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ،ایشٹن اگر، کالٹرنائل،ہیسٹنگ، ہیزل ووڈ، فالکنر،مچل مارش، عثمان خواجہ،گلین میکویل، پیٹر نیول، شین واٹسن، ایڈم زمپا اور اینڈریو تائی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -