لاہور قلندرز کو میری ضرورت نہیں اس لئے واپس آرہاہوں

لاہور قلندرز کو میری ضرورت نہیں اس لئے واپس آرہاہوں

  

  دبئی(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کی ٹیم میں شامل عبدالرزاق نے کہا ہے کہ قلندر کے کوچ نے کہا ہے کہ ہم فی الحال ٹیم کا کمبی نیشن تبدیل نہیں کرنا چاہتے اس لئے آپ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا ۔عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ فرنچائز مالک سے بھی بات ہوئی ہے انہوں نے بھی یہی کہا ۔ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ پاکستان واپس آرہا ہوں کیونکہ جب ٹیم میں جگہ نہیں ہے تو باہر ڈریسنگ روم میں بھی نہیں بیٹھ کر انتظار نہیں کرسکتا ۔ جب ضرورت ہوگی تو آجاؤں گا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -