معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کا ریسلنگ کو خیرآباد کہنے کا اعلان

معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کا ریسلنگ کو خیرآباد کہنے کا اعلان

  

نیویارک(آن لائن)معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر ڈینیل برائن نے ریسلنگ کو خیرآباد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر ڈینیل برائن کی جانب سے اچانک بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔ ڈینیل برائن نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے علاوہ ہر قسم کی ریسلنگ کو خیرآباد کہنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈینیل برائن کا کہنا ہے کہ وہ جلد وجوہات کی تفصیلات منظر عام پر لائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈینیل برائن متعدد مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ ریسلنگ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -