کسی خاتون رپورٹر کو اپنی پسند کے مطابق لباس زیب تن کرنے کیلئے نہیں کہا

کسی خاتون رپورٹر کو اپنی پسند کے مطابق لباس زیب تن کرنے کیلئے نہیں کہا

  

جوہانسبرگ(آن لائن)ساؤتھ افریقہ کے مایہ ناز کرکٹر ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے کسی بھارتی خاتون رپورٹر کوانٹرویو سے قبل اپنی پسند کے مطابق لباس زیب تن کرنے کیلئے نہیں کہا ہے۔ واضح رہے گزشتہ رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ ہاشم آملہ نے انٹرویو سے قبل بھارتی رپورٹر سے لباس تبدیل کرکے آنے کیلئے کہا تھا۔ تاہم انھوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان پر سراسر الزام ہے۔

ساؤتھ افریکن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہاشم آملہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے کسی خاتون رپورٹر کو لباس تبدیل کرنے کیلئے ہر گز نہیں کہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ ساؤتھ افریقہ کے باشندے ہیں اور دنیا بھر میں موجود مختلف عقائد پر یقین رکھنے والے تمام لوگوں کا احترام کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -