ٹاؤن شپ کراؤن کرکٹ کلب نے خضرا کرکٹرز کلب کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

ٹاؤن شپ کراؤن کرکٹ کلب نے خضرا کرکٹرز کلب کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) شریف میموریل ون ڈے کلب کرکٹ چیمپین شپ کے لیگ میچ میں ٹاؤن شپ کراؤن کرکٹ کلب نے خضرا کرکٹرز کلب کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹاون شپ وائٹس کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں خضرا کرکٹرز نے پہلے کھیل کر 38.3اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے وسیم انجم نے 40، محمود احمد نے 34 اور زونیر جمیل نے 24رنز بنائے طاہر یار نے تباہ کن باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5وکٹیں حاصل کیں ٹاون شپ کراون نے ہدف 30ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا۔

عون اقبال نے 53اور زاہد محمود نے 51رنز کی نمایاں اننگ کھیلی زونیر جمیل نے 2اور وسیم انجم نے 1وکٹ حاصل کی عون اقبال کو شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آٖف دی میچ قرار دیا گیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -