گرانٹ ایلیٹ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل کرنے کے انتظامات مکمل

گرانٹ ایلیٹ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل کرنے کے انتظامات مکمل

  

دبئی(آن لائن)نیوزی لیند کے گرانٹ ایلیٹ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے انگلینڈ کے جیڈ ڈرنبیچ کی عدم دستیابی کے بعد متبادل کھلاڑی کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ گرانٹ ایلیٹ جلد ہی کوئٹہ کی ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں جوائن کر لیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -