فیڈکپ ٹینس،جمہوریہ چیک،سوئٹزرلینڈ، فرانس اور ہالینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

فیڈکپ ٹینس،جمہوریہ چیک،سوئٹزرلینڈ، فرانس اور ہالینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل ...

  

پیرس (اے پی پی) فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں جمہوریہ چیک، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور ہالینڈ کی ٹیمیں ورلڈ گروپ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ فیڈ کپ ورلڈ گروپ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے مرحلے کے میچ میں جمہوریہ چیک نے رومانیہ کو 3-2 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، پلسکووا نے پہلے سنگل، ریورس سنگلز اور بعدازاں ڈبل مقابلہ جیت کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، سوئٹزرلینڈ نے جرمنی کو شکست دی، فرانس نے اٹلی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-1 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ہالینڈ نے روس کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -