سٹیٹ بینک نے بینکنگ سسٹم میں 40 ارب روپے شامل کردیے

سٹیٹ بینک نے بینکنگ سسٹم میں 40 ارب روپے شامل کردیے

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 40 ارب روپے شامل کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے منگل کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 3 روز کے لئے 6.07 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 40 ارب روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 6.11 فیصد تا 6.07 فیصد سالانہ کے حساب سے 72 ارب روپے مقرر کئے گئے تھے۔

نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 8 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ ریٹ آف ریٹرن 6.07 فیصد کے حساب سے مجموعی پیش کردہ رقم 41 ارب روپے تھی جس میں سے بینک دولت پاکستان نے پرو ریٹا کی بنیاد پر 9 ارب روپے منظور کئے۔

مزید :

کامرس -